مستونگ میں خاتون سمیت 3 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مستونگ ولی خان کے علاقے میں تیری روڈ پر کلی ہزار خان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد لیویز حکام نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

گاڑی میں سوار ایک خاتون معجزانہ طور پر محفوظ رہی، ہلاک افراد کا تعلق کانک سے بتایا جارہا ہے ۔

گاڑی سوار افراد کانک سے نادرا آفس مستونگ جارہے تھے ۔

ہلاک افراد کی شناخت حاجی محمد اعظم سمالانی ،آغا محمد سمالانی اور ایک خاتون شامل ہے جو عمرآباد کانک کے رہائشی ہیں ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد سمالانی قومی تحریک کے چیئرمین میراحمد چلتن وال کے قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں جو کانک سے نادرا آفس جارہے تھے کہ انہیں کلی ہزار خان کے قریب روڈ پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب گاڑی روڈ کے اسپیڈ بریکر پر اپنی رفتارآہستہ کرگئی تھی ۔

Share This Article