بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
واقعہ تربت کے نواحی علاقے میسکین (بلیدہ روڈ) پر ہوا جہاں بریک فیل ہونے کے باعث مقامی گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔
یہ گاڑی بلیدہ کے علاقے کوشک سے تعلق رکھتی تھی۔
حادثے میں ایک کمسن بچہ اور دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ سات افراد زخمی ہوئے جن میں چار خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔