پاکستان میں ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر انڈین گانوں پر پابندی لگادی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن نے پاکستانی ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پر انڈین گانے نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پر انڈین گانے نہ چلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے ان پی بی سی کے اس فیصلے کی تعریف کی اور کہا ہے حب الوطنی کا یہ قدم قابل تحسین ہے اور یہ تمام قوم کے اجتماعی جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ملکی اتحاد اور امن اور حب الوطنی کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں کی حمایت کے لیے تمام میڈیا سٹیک ہولڈر کر کردار کو بھی تسلیم کیا۔

Share This Article