بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنک میں گذشتہ دنوں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والےا فراد کی میتوں کی عدم حوالگی پر اہلخانہ اور علاقہ عوام نے (ڈی بلوچ) جدگال ڈن پر دھرنا دیکر روڈ کو آمدورفت کے لئے بلاک کردیا ہے۔
ڈنک واقعہ میں ہلاک نبیل احمد ہوت ولد رسول بخش ھوت، زکا اللہ سنگھور ولد علی سنگھور، اور فیروز عرف ساربان ولد اللہ بخش کے اہلخانہ ان کی میتوں کی حوالگی مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ تین دن گزرنے کے بعد بھی میتیں ان کے حوالے نہیں کی جارہی ہیں جو اس شدید گرمی میں خراب بھی ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار انتظامیہ اور فورسز سے میت حوالگی کا مطالبہ کیا مگر کسی وجہ کے بغیر ہماری بات سنی نہیں جارہی۔
واضع رہے کہ تینوں نوجوان 2 دن قبل ڈنک میں ایف سی قافلے پر ہونے والے حملے کے بعد، دوطرفہ لڑائی میں مارے گئے۔
کہا جارہا ہے کہ مذکورہ حملے میں فورسز کے درجنوں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئےتھے۔
نبیل احمد اور زکا اللہ سنگھور دونوں گوگدان کے رہائشی ہیں، جبکہ فیروز کا تعلق آپسر ڈاکی بازار سے ہے۔