بارکھان: فورسز نے 3 افراد کو کیمپ طلب کرکے جبری لاپتہ کردیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے بارکھان سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو اس وقت جبری طور پر لاپتہ کردیا جب انہیں کیمپ میں حاضری کیلئے بلایا گیاتھا۔

کھیتران قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو فورسز کے صوبیدار کی جانب سے فورسز کیمپ میں حاضر ہونے کیلئے کہا گیا جہاں انہیں حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق احمد جان بلوچ ولد جمالدین کو 15 اپریل کو، اسلم ولد لعل محمد اور صحبت خان ولد محمد جان کو 26 اپریل کو کیمپ سے لاپتہ کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے اس سے قبل بستی گوزو صدرانی احمد جان کے گھر سے ان کے والد جمالدین کو چھاپہ مار کر فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا بعدازاں 13 اپریل اور پھر 15 اپریل کو احمد جان کے پیش ہونے پر ان کے والد کو چھوڑ دیا گیا تاہم احمد جان 15 دنوں سے لاپتہ ہے۔

علاقائی ذرائع نے مزید بتایا کہ 24 اپریل کو پاکستانی فورسز نے بارکھان کے بستی گوزو صدرانی سے صحبت خان کے والد محمد جان اور اسلم کے چچا میر خان کو ان کے گھر سے اٹھایا اور بعدازاں 26 تاریخ کو صحبت اور اسلم کے فورسز کیمپ میں پیش ہونے پر ان کو چھوڑ دیا گیا ہے تاہم اسلم اور صحبت کو بھی فورسز نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Share This Article