بلوچستان کے ضلع کاریزات کے شہر خانوزئی میں ایک ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
واقعہ آج علی الصبح 4 بجے دلسورہ موڑ پر پیش آیا جہاں آلو سے لوڈ ٹرک کو ٹرک اُلٹ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار تین ڈرائیور موقع پر ہلاک ہو گئے۔
ہلاک افراد کا تعلق بلوچ علاقے کانک سے بتایا جا رہا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ مذکورہ روڈ پر حادثات معمول بن چکے ہیں۔
عوام کی اطلاع پرمتعلقہ انتظامیہ اور دیگر ادارے موقع پر پہنچے اورانہوںنے ہلاک افراد کی لاشیں خانوزئی سول ہسپتال منتقل کر دیں۔