بنوں میں مسلح افراد نے سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار ہلاک کردیئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں مسلح افراد نے سی ٹی ڈی 3 اہلکار ہلاک کردیئے۔

اس سلسلے میں سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بنوں کے علاقے سپینہ تنگی میں پولیس کے انسدادِ دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور عسکریت پسدوں کے درمیان مقابلے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، بدھ کے روز پولیس عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھی کہ تھانہ ڈومیل چشمی کی حدود میں عسکریت پسندوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی بنوں کے 03 اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن یامین خان، کانسٹیبل انعام خان اور کانسٹیبل مصور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں کانسٹیبل وافد خان اور کانسٹیبل عمران شامل ہیں۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ مقابلے میں دو عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے جن کی لاشیں ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ، آئی ای ڈیز اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

Share This Article