خضدار و ڈیرہ اللہ یار میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ، سانحہ نوشکی کی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے خضدار اور ڈیرہ اللہ یار میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افرادہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ نوشکی سانحہ کی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

خضدارکے علاقہ لزو بند کے ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت عنایت اللہ ولد رحیم سکنہ گدر سے ہوئی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچایا۔

ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

خضدار پولیس قتل کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ اللہ یارکے قریب قیدی شاخ میرحسن ڈپ کے مقام پر زمینی تنازع میں رند اور جھکرانی برادری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

گولیاں لگنے سے فائق علی رند اور غلام محمدرند نامی رندقبائل کے 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس نے دونوں زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا ۔

دوسرا واقع ڈیرہ اللہ یارکے قریب محب علی لاڑو کے مقام پر پیش آیاجہاں پرمسلح افرادنے ایک رکشے پرسوار شخص غوث بخش ابڑوکو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقع رشتے کے تنازع پر پیش آیا۔

ادھر سانحہ نوشکی کی آج ایک اور زخمی چل بسا ہے۔

سانحہ نوشکی میں زخمی ہونے والے فائر بریگیڈ اہلکار عبدالرازق ولد عبدالمجید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

سانحہ نوشکی میں ہلاک افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

سانحہ میں 40 سے زاہد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

زخمیوں کا علاج کوئٹہ اور کراچی میں جاری ہے ۔

نوشکی آتشزدگی واقعہ کے بعد پورا نوشکی افسردہ ہے ۔

Share This Article