پاکستان بلوچستان میں جنگی جرائم کا ذمہ دار ہے،رحیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


بلوچ آزادی پسند قوم پرست رہنما،بی ایس او کے سابق چئیرمین، بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستان جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

آزادی پسند رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک تازہ ٹیوٹ میں کہا ہے کہ

قیصر مری کے گھر پر چھاپہ مار، اس کی بیٹی، بہو، 6 سالہ پوتی ناز بی بی کو قتل اور متاثرہ خاندان کے ممبر محمد علی اور گل داد کو اغوا کرنا ایک جنگی جرم ہے۔ چاہے اقوام متحدہ کرے گا یا نہیں لیکن بلوچ قوم پاکستان کو اس طرح کے جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرائے گی۔

https://twitter.com/RahimBalochh/status/1280460296939855872

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فوج نے ہرنائی میں ایک گھر پر حملہ کر کے چار افراد کو شہید کرنے کے ساتھ دو افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

پاکستانی فوج کی اس جنگی جارحیت کی سوشل میڈیا میں شدید مزمت کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment