بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منگچر میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت منور، ذیشان، امین اور دلاور کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین میں سے تین کا تعلق صادق آباد اور ایک کا تعلق رحیم یار خان سے تھا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاحال واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی اس کے محرکات سامنے آ سکے ہیں۔