ایران پورٹ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی،22 تاحال لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ایران میں بندرعباس کے شہید رجائی پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی ہے اور ہرمزگان کے گورنر کے مطابق 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کہ 22 نامعلوم لاشیں ہیں جن کی فرانزک ڈاکٹرز شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایران میں بندرعباس کے شہید رجائی پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ایران کی وزارت داخلہ نےاعلان کیا کہ آگ بجھانے کا آپریشن ختم ہو گیا ہے، لیکن ہرمزگان کے گورنر نے کہا ہے کہ متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں اور ’ہمیں علاقے کی صفائی میں کئی دن لگیں گے‘ اور کنٹینرز کو منتقل کرنے میں ’دو ہفتے تک‘ لگ سکتے ہیں۔

کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ کچھ معاملات میں ’جھوٹے بیانات‘ تھے اور یہ کہ سکیورٹی اور عدالتی ادارے قصورواروں کی شناخت کے لیے کوشاں ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’اس واقعے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے اس کے مختلف پہلوؤں کی مکمل اور جامع جانچ کی ضرورت ہے، جس کے لیے ماہرین کی ضروریات کے مطابق، تکنیکی اور لیبارٹری کے عمل کی ضرورت ہے۔‘

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے کہا ہے کہ ’کرائسس ہیڈ کوارٹر اور صوبائی سکیورٹی کونسل کے مشترکہ اجلاس منعقد کیے گئے ہیں، کچھ مجرموں کو طلب کیا گیا ہے، اور کچھ کی تلاش جاری ہے۔‘

Share This Article