کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی میں 2 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) کے ایک مبینہ کارروائی میں 2 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سی ٹی حکام کے دعوے کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسند تنظیم کے 2 افراد کو ہلاک کر دیا۔

دعوے میں کہا گیا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ ایک عسکریت پسند فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرےنے خود کو بم سے اڑا لیا۔

دعوے میں مزید کہا گیا کہ عسکریت پسندوں سے خود کش جیکٹ، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیاہے۔

مبینہ کارروائی میں ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

واضع رہے کہ ماضی میں سی ٹی ڈی کی متعدد کارروائیاں جعلی ثابت ہوئی ہیں جن میں پہلے سے لاپتہ افراد کو عسکریت پسند ظاہر کرکے قتل کیاگیا ہے جبکہ ایک دو واقعات ایسے بھی سامنے آئے جہاں  لاپتہ افراد کے جسموں پر بم باند کر انہیں بلاسٹ کیا گیا تھا۔

حالیہ مبینہ کارروائی میں ایک عسکریت پسندکے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس نے اپنے آپ کو بم سے اڑا دیا ہے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ بھی پچھلے منصوبہ بند کارروائیوں کی طرح ایک پلانٹڈ دھماکا ہوگا جس میں کسی کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔

Share This Article