پسنی میں گاڑی پر بم دھماکہ، 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر و ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں گاڑی پر بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

اتوار کی شام مسکان چوک قبرستان کے قریب ایک کرولا گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار2 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

دھماکے کی نوعیت انتہائی شدید بتایا جارہا ہے۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت سلمان ولد منیر سکنہ وارڈ نمبر 1 پسنی اور محمد نواز ولد محمد اعظم ساکن حکیم والا نزد چورنگی جوہر آباد خوشاب جبکہ زخمی کی شناخت شاہ نذر ولد حلیم ساکن وارڈ نمبر 7 پسنی کے نام سے ہوگیا ہے۔

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی۔

تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔جبکہ دھماکے کی ذمہ داری بھی اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article