بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف مکمل ریاستی کریک ڈائون جاری ہے ۔مرکزی قائدین کو پابند سلاسل کرنے کے بعد اب کارکنان کو چن چن گرفتار و لاپتہ کرنے کی ریاستی پالیسی پر عمل جاری ہے ۔
مرکزی قائدین پر حراستی تشدد و ماورائے آئین گرفتاریو ں کے خلاف بی وائی سی کی مرکزی کال پر گذشتہ روزآل بلوچستان احتجاجی مظاہروں کے بعد قلات میں کارکنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اب تک 2 کی گرفتاری کی تصدیق ہوچکی ہے۔
جبکہ کراچی کے فقیر کالونی میں احتجاجی مظاہرے کے دوران متعدداکارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
قلات سے اطلاعات ہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی قلات کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے پرامن مظاہرے کے بعد ریاستی ادارے کارکنان کی اغوا نما گرفتاریوں کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔
اس دوران بلوچ یکجہتی کمیٹی قلات کے رکن آغا فیصل شاہ ولد آغا امیر شاہ سکنہ قلات اور ان کے ایک مہمان ( خلیل احمد ولد ظہور احمد سکنہ زہری )کو پولیس نے گرفتار کر کے 3MPO کے تحت خضدار جیل منتقل کر دیا۔
دوسری جانب بی وائی سی نے تمام انسانی حقوق کے اداروں اور سوشل ایکٹیوسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاستی ظلم و جبر کے خلاف متحد ہو کر مؤثر آواز بلند کریں۔