کوئٹہ میں فائرنگ ، خضدار میں روڈ حادثہ ، 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں فائرنگ اور خضدار میں روڈ حادثے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ تھانہ سٹی کے ایریا سٹی نالے میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے دعوے کے مطابق ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سٹی نالے میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔

لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب خضدار میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

خضدار میں شاہراہ M8 کرخ کے مقام پر موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ، دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

لیویزکے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک شخص کی موت واقع ہوگئی اور زخمی کو فوری طور پرطبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک اور زخمی کا تعلق مولہ خرزان کے علاقے سے بتائے جاتے ہیں۔

ہلاک اور زخمی دونوں سگے بھائی ہیں جن کے نام محمد اسلم ولد محمد چنگولانی جاں بحق اور صدام ولد محمد چنگولانی زخمی ہوگئے ہیں۔

Share This Article