ڈاکٹر ماہ رنگ و دیگر کی رہائی کیلئے سوراب میں بی این پی کی احتجاجی ریلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ دیگر رہنمائوں  کی رہائی کےلئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر آج سوراب میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت ضلعی صدر عبدالطیف قلندرانی نے کی۔

ریلی میں بی این پی کے عہدے داران، ضلعی جنرل سیکرٹری سلطان امام بلوچ، ضلعی سینئر نائب صدر اعجاز احمد، ضلعی نائب صدر ڈاکٹر عبدالمالک رودینی، ضلعی فنانس سیکرٹری ظفر جان مینگل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد بخش قلندرانی ،جوائنٹ سیکرٹری شاکر بلوچ ، لیبر سکرٹری صالح جان مینگل، ماما نبی بخش عمرانی سابقہ جنرل سیکرٹری امان اللہ مینگل، سابقہ ضلعی نائب صدر میر عبدالرحمن گرگناڑی، سابقہ چیرمین بی ایس او نزیر بلوچ، نور احمد قلندرانی، خیر محمد مینگل، ودیگر عہدے داران،ضلعی کابینہ سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریاست کی جانب سے آزادی اظہار پر قدغن اور جمہوری جدو جہد کا راستہ روکنے کوششوں کے خلاف شرکا نے شیدید نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکانے بی وائی سی کے اسیر رہنمائوں کی ماورائے آئین گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

Share This Article