بلوچستان میں پاکستانی بربریت اور مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


بلوچ آزادی پسند،قوم پرست رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے ہرنائی میں چھ سالہ بلوچ بچی اور دیگر چار افراد کے پاکستانی فورسز ہاتھوں شہادت پر مزمت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ

بلوچستان میں پاکستانی بربریت اور مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ فوج نے ہرنائی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا اور ایک بوڑھے شخص قیصر مری اور اس کے پوتی 6 سالہ ناز بی بی اور دو دیگر افراد کو قتل کردیا۔ انہوں نے قیصر مری کے دو بیٹوں کو بھی اغوا اور لاپتہ کردیا۔

https://twitter.com/AllahNizarNizar/status/1280179240806252544

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جارحیت کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے، جو ن کے ماہ پاکستانی فوج نے مقبوضہ بلوچستان میں 70 سے زائد آپریشن میں 40 سے زائد افراد کو لاپتہ کرنے کے ساتھ دو سو سے زائد گھروں میں لوٹ مار کی ہے

Share This Article
Leave a Comment