بلوچستان کے علاقے ہرنائی سبی ریلوے سیکشن 9ما ہ بندش کے بعدسخت ترین سیکورٹی انتظامات کے تحت ایک بار پھر بحال ہو گئی ہے۔
21اپریل کو سبی سے ٹرائل ٹرین روانہ کیا گیا تھا جوکہ شام پانچ بجے کے قریب ہرنائی پہنچ گئی ۔
ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر آج صبح سے ہرنائی کےلئے روانہ ہونے والی پانچ بجے کے قریب ہرنائی اسٹیشن پہنچ گئی 9ماہ کے بعد ریلوے ٹرائل ٹرین ہرنائی اسٹیشن پہنچنے پر ا یف سی 81ونگ کے کرنل ارباب خان اور ایس پی ہرنائی عبدالحفیظ جھاکرانی اور بڑی تعداد میں عوام نے استقبال کیا۔
ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر ٹرائل ٹرین ہرنائی پہنچنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر جمع ہو گئی۔
ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی نو ماہ کی طویل بندش کے بعد سبی سے دو بوگیوں پر مشتمل ٹرین ہرنائی پہنچ گئی ۔
ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر گزشتہ سال 13جولائی کو شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہو گئی تھی ۔
ہرنائی سبی سیکشن ٹریک/پٹڑی کو بارشوں اور سیلاب سے شدید نقصان پہنچا تھا اور مختلف مقامات پر ٹریک کو کافی نقصان پہنچا تھا ۔
محکمہ ریلوے کے محنت کشوں اور ریلوے حکام نے پٹڑی کی تعمیر ومرمت کرکے سیکشن کو بحال کردیا ۔تعمیراتی ومرمتی کام کی تکمیل کے بعد ٹرائل ٹرین کو سبی سے ہرنائی کیلئے روانہ کر دیا گیا جو بہ خیریت ہرنائی پہنچ گئی۔
ایف سی کی جانب سے ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر تعمیر ومرمت کے کام کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ٹرینوں کی آمد رفت کے دوران بھی ایف سی بلوچستان ٹرین اور مسافروں کی تحفظ کےلے سیکورٹی فراہمی کریگی۔