ہرنائی میں فورسزہاتھوں خواتین و بچوں سمیت 4 افراد کا سفاکانہ قتل، 2اغوا

0
697

بلوچستان کے علاقے ہرنائی نشپامیں پاکستانی فورسز نے ایک چرواہے کے گھر پر حملہ کرکے وہاں خواتین و بچوں سمیت چار افراد کو سفاکانہ قتل کرنے کے بعد 2 نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے حملہ قیصر چھلگری مری نامی ایک چرواہاکے گھر پر کیا تھا۔جہاںفورسز نے قیصر چھلگری مری ،اس کے نواسے ناز بی بی ولد محمد علی چھلگری مری اور دو بچوں کو قتل کردیا۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ گھر پرحملے کے دوران فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر آمد و رفت پہ پابندی عائد کر دی تھی جبکہ قیصر چھلگری کے دو بیٹوں کو بھی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیاہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی اس طرح کے سفاکیت روز کا معمول ہیں۔اورپاکستان کی میڈیا بھی اس کے زیر کنٹرول ہے جس کی دم پر وہ اپنی تمام تر سفاکیت کو دنیااور انسانی حقوق اداروں کے سامنے چھپا کر خود کو معصوم پیش کرتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here