ضلع خضدار میں لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کاآغاز،نوٹیفکیشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کاآغازکردیا گیا ہے ۔اس سلسلے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی خضدار کی جانب سے B ایریاز کو A ایریاز میں تبدیل کرنے کا تفصیلی پلان جاری کر دیا گیاہے۔

ابتدائی مرحلے میں خضدار، زیدی، کرخ، مولہ، زہری، باغبانہ، وڈھ، نال، اورناچ، سارونہ اور لائن خضدار لیویز تھانے ضلعی پولیس کے حوالے کیے جائیں گے۔

واضع رہے کہ بلوچ عسکریت پسندوں کے پاکستانی ملٹری فورسز پر خوفناک حملوں کے پیش نظر عسکری اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پولیس کوفوجی کارروائیوں کے لئے فرنٹ میں رکھ کر بی ایریا میں اپنی جنگی مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔ کیونکہ عسکریت پسند پولیس و لیویز کو ملٹری فورسز کی نسبت زیادہ مہلک حملوں کا نشانہ نہیں بناتے ہیں۔

سیکورٹی حلقوں کا ماننا ہے کہ لیویز فورس میں لڑنے کی اتنی طاقت بھی نہیں اور ان میں زیادہ تر بلوچ ہیں۔

لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا یہ عمل ملٹری فورسز کیلئے ایک ریلیف کی مانند قرار دی جارہی ہے۔

Share This Article