بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کر کے تمام اسلحہ اور دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے گذشتہ شب 8:30 بجے مند کے گریڈ بازار کے مقام پر واقع پولیس تھانے پر قبضہ کیا اور وہاں موجود تمام جنگی اسلحہ و دیگر سامان ضبط کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
تاہم پولیس اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچائے بغیر تنبیہ کے بعد رہا کر دیا گیا۔
تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔