مستونگ: بی وائی سی رہنماوں کی رہائی کے لیے بی این پی کا احتجاجی ریلی ومظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر اور کارکنوں کی رہائی کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مستونگ شہر میں گذشتہ روزجمعہ کواحتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ مستونگ میں لکپاس کے مقام پر دھرنا کے خاتمے کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی کی گرفتار خواتین اور کارکنوں کی رہائی کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی نے 18اپریل سے 12مئی تک بلوچستان بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

احتجاجی مظاہرے سے بلوچستان نیشنل پارٹی ، جمیعت العلما اسلام ،جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر خواتین کی گرفتاری کی مذمت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صورتحال پہلے سے خراب ہے لیکن خواتین کی گرفتاری حالات کو مزید ابتری کی جانب دھکیلے گی۔

انھوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی تمام گرفتار خواتین کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ضلع مستونگ کے علاقے لکپاس کے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی گرفتار خواتین کی رہائی کے لیے 20 یوم تک دھرنا دیا گیا تھا۔

Share This Article