بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر دالبندین کسٹمز کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیاہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ہلاک اور زخمیوں کا تعلق گردی جنگل مہاجر کیمپ سے بتایا جاتا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔