پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔
کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کی۔
ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میرا کووِڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق میں نے اپنے آپ کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہوں۔
پیغام میں انہوں نے بتایا کہ مجھے بیماری کی معمولی سی علامات کا سامنا تھا ساتھ ہی دعاو¿ں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
انہوں نے اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ اچھے کام جاری رکھیں آپ بہت بڑا فرق پیدا کررہے ہیں، مجھے آپ پر فخر ہے۔