پنجگور اور بولان میں پاکستانی فوج و پولیس پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور بولان میں پاکستانی فوج اور پولیس پر حملوں اور دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پروم میں فورسز کے قافلے میں شامل گاڑی کو راستے پر نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے سے گاڑی تباہ ہوگئی ہے جبکہ فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

دوسری جانب ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں واقع پولیس تھانے پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا۔

ایس ایس پی کچھی رانا محمد دلاور کے مطابق حملہ آور بم پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پولیس کی ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ایس ایس پی کچھی کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کی داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Share This Article