سندھودیش روولیوشنری آرمی ( ایس آر اے ) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں سندھ کے وسائل کے لوٹ کھسوٹ میں ملوث پنجاب کے 2 ٹھیکیداروںپر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی ( ایس آر اے ) گزشتہ رات قمبر شہدادکوٹ کچی پل کے قریب پنجاب گجران والا کے رہائشی ھارویسٹر مشین کے دو ٹھیکیداروں ارشد اور مبشر پنجابی پر ہونے والے حملے اور نوشہروفیروز اور مورو میں نیشنل ہائی وے پر این ایل سی ٹینکروں پر کیے گئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریاست نے سندھ پر پنجاب کا جبری قبضہ، بالادستی اور وسائل کی لوٹ مار کے ساتھ سندھ کے تاریخی ملکیت سندھو دریا پر فوجی طاقت سے جبراً کینال نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کرنے کے نام پر سندھ کے زمینوں پر قبضہ کرنا اور وسائل کی لوٹ مار کے ساتھ سامراجی سازشوں کے ذریعہ سندھی قوم کی نسل کشی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب سامراج کی ایسی یلغار کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرینگے اور پنجاب کی رسد کو سندھ سے گذرنے نہیں دینگے، رياست اور پنجابی آبادکاری پر حملے اور بھی تیز کیئے جائیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی ( ایس آر اے )اپنی مزاحمتی جنگ کو سندھ کی مکمل آزادی تک جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔