ڈیرہ بگٹی سے فورسز ہاتھوں 3 نوجوان جبراً لاپتہ ، کوئٹہ وگوادرسے 2 بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے ایک کمسن نوجوان سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ کوئٹہ اور گوادرسے 2جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

ضلع ڈیری بگٹی کے علاقے سوئی میں آج بروزجمعرات کو ایک ہوٹل سے دن دھاڑے پاکستانی فورسز اورریاستی ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے ایک کمسن نوجوان سمیت 2 افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوانوں کی شناخت 13 سالہ محمد حیات ولد تولا بگٹی اور سیوا ولد ناڑی بگٹی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

اسی طرح گذشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انور ولد مغیم بگٹی نامی ایک نوجوان کو عدالت کے باہر سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

انور بگٹی، جو لیویز فورس کے حاضر سروس اہلکار ہیں، انہیں حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سے جبری گمشدگی کے شکار نوجوان لکھاری اور پی سی ایس کوالیفائیڈ نظام حسن بلوچ بازیاب ہو گئے۔

یاد رہے کہ آج اُن کا پی سی ایس کا اہم انٹرویو شیڈول ہے۔

دریں اثناں گوادر سے جبری لاپتہ بلوچی زبان کے نوجوان شاعر نبیل نود بازیاب ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر انکے احباب نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

Share This Article