وڈھ میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں پر کریک ڈاؤن و بلوچ خواتین کی گرفتاری کے خلاف سردار اختر مینگل کی قیادت میں شروع ہونے والے پرامن تحریک کے شرکاء پر وڈھ میں براہ راست فائرنگ کی گئی تھی جس میں پانچ افراد شدیدکے زخمی ہوگئے تھے ۔

اس وقت زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی تھی۔

سرداراختر مینگل نے مذکورہ واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی تھی جس میں فورسز براہ راست مظاہرین پر فائرنگ کرتے دکھائی دیئے۔

اب اطلاعات ہیں زخمیوں میں سے عنایت اللہ لہڑی زخموں کی تاب نہ لاتے جان کی بازی ہار گئے۔

Share This Article