بلوچستان کے ضلع کے علاقے گیبن اور بلیدہ میں فائرنگ کے واقعات سے ایک شخص ہلاک جبکہ بچے اور خواتین معجزانہ طورپر بچ گئے۔
سنگر نیوزڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے گیبن میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت فضل ابراہیم کے نام سے ہوگئی ہے ۔جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈسے تھا۔
اب تک کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
دوسری جانب بلیدہ بٹ ڈمبانی میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے گھروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ درمحمد نامی شخص کے گھر پر گولیاں گری جہاں موجود بچے اور خواتین معجزاتی طورپر محفوظ رہے۔
فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔