بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور مستونگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 3 نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
تینوں کی شناخت سمیع اللہ ، عبدالنبی اورداؤد سمالانی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
داؤد سمالانی ولد ماسٹر عنایت اللہ بلوچ جو کلی شاہنواز، سریاب کے رہائشی ہیں کو رواں سال مارچ کو کوئٹہ سے فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔
ا سکی بازیابی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکریٹری جنرل، حوران بلوچ نے کی ہے ۔
دوسری جانب مستونگ مرو سے 3 مہینے قبل فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے 2 نوجوان سمیع اللہ اور عبدالنبی بھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں ۔
لواحقین نے انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔