زہری میں نوجوان قتل،کوئٹہ و کیچ سے فورسز ہاتھوں ایک جبری لاپتہ،ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان قتل کردیا جبکہ کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری طور پرلاپتہ کردیا اور کیچ سے ایک جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا۔

خضدارکی تحصیل زہری شہید سکندر ہسپتال نورگامہ زہری کے ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان محمد اسلم ولد ٹکری محمد بخش رئیس زہری موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ملزمان فائرنگ کے موقع وردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم پر فورسز نے ایک نوجوان کو ان کی دکان سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

نوجوان کی شناخت چیف سفر بلوچ کے نام سے ہوگئی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق، حراست میں لینے کے بعد سے ان کا کوئی اتا پتا نہیں ہے۔ انہوں نے سفر خان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ۔

دریں اثنا کیچ سے جبری لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق، بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت طائف ولد طارق ساکن کلاہو کے طور پر ہوئی ہے، جسے 20 فروری 2025 کو پاکستانی فورسز نے تمپ بالیچہ سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا تھا۔ آج وہ بازیاب ہو کر اپنے گھر واپس پہنچ گیا ہے۔

Share This Article