بلوچستان کے پنجگور کے علاقے وشبود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 کے زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے وشبود ڈاکٹر جمعہ بلوچ کے میڈیکل کلینک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بہادر ولد شفع محمد ہلاک جبکہ سہیل، فرحان اور شاید نامی نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے ۔
اس سلسلے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔