بارکھان سے گولیوں سے چھلنی 3 لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے بارکھان کے علاقے رکھنی صمند خان میں 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

اسٹنٹ کمشنر کے مطابق لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

لاشوں کو ابتدائی طور پر شناخت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے میگزین بیگ اور ایک مبینہ مسلح تنظیم کے جھنڈے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ مذکورہ افراد کا تعلق بلوچ مسلح تنظیموں سے تھا۔ 

حکام کے مطابق ابتدائی کارروائی جاری ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تین لاشوں میں سے ایک کی شناخت حق نواز کے نام سے ہوئی ہے جو کہ تنگ کارہیڑ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ دوسری لاش کی شناخت شیرو کے نام سے ہوئی ہے جو بزدار ماڑی کے علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔

تیسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

واضع رہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی فورسز لاپتہ افراد کو بطور بلوچ عسکریت ظاہر کرکے جعلی مقابلوں میں قتل کرچکے ہیں ۔

مذکورہ تینوں افراد کے قتل کو بھی ماضی کی طرح ایک منصوبہ بند کارروائی قرار دیا جارہا ہے۔اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مقتولین کا تعلق لاپتہ افراد سے ہوسکتاہے۔

Share This Article