پسنی : لاپتہ 15 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں لاپتہ 15 سالہ نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے۔

ساحل ولد گلاب ساکن زوبگ محلہ نامی نوجوان کی لاش پسنی میں وارڈ نمبر 1 میں شاہ جان ہوٹل کے پیچھے جھاڑیوں سے برآمد کرلی گئی ہے۔

مذکورہ نوجوان گذشتہ دنوں لاپتہ ہوا تھا۔

پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔جبکہ مقتول کے لواحقین نے انصاف کی فراہمی کے لئے احتجاجاً پسنی پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیاہے۔

لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری ایف آئی درج کی جائے اور جلد از جلد اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article