بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس4روز سے مسلسل بدستور معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ میں گذشتہ ماہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے دوران کئی روز تک انٹرنیٹ سروس بند رکھی گئی اور اب بلوچستان نیشنل پارٹی کے لانگ مارچ کے بعد سے کوئٹہ اور مستونگ میں موبائل انٹرنیٹ سروس میں خلل کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی طرح پنجگور کی 85 فیصد آبادی پی ٹی سی ایل کی سروس سے محروم ہے۔
کہاجارہا ہے کہ سست رفتاری اور خرابی معمول بن گئی، پنجگور میں موبائل ڈیٹا گزشتہ چار سال سے بند ہے، لوگ پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس پر انحصار کررہے ہیںمگر ڈسٹرکٹ پنجگور کے صرفِ سٹی ایریا میں 15 فیصد آبادی میں پی ٹی سی ایل کی سروس موجود ہے جبکہ 85 فیصد آبادی پی ٹی سی ایل کی سروس سے محروم ہے۔
پی ٹی سی ایل ریونیو کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر صارفین سہولیات سے محروم ہیں۔