سبی میں 2 افراد قتل ،کوئٹہ سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیاجبکہ کوئٹہ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

سبی میں پولیس کے مطابق گزشتہ روز سبی تلی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیااور فرار ہوگئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کردیں جہاں پر ان کی شناخت آفتاب احمد اور عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔

قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غوڑگئی کے قریب زرغون ہاؤسنگ بائی پاس روڈ کے کنارے سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق، مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیاہے۔

نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Share This Article