خاران میں موصلاتی کمپنی کے ٹاور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران میں موصلاتی کمپنی کے ٹاور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے 2 اپریل شام پانچ بجے کے قریب خاران کے علاقے ناگُٹ میں جاسوسی کے لئے نصب ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی یوفون کے ٹاور پر حملہ کیا اور وہاں موجود تمام مشینریز کو جلاکر تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض افواج، دشمن آلہ کاروں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article