بلوچ خواتین کی رہائی کے لئے ایرانی بلوچستان میں بھی بروز عید احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام ، جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی اور سلامتی، ترقی وخوشحا لی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں وہیں بلوچستان بھرمیں بلوچ قوم اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی اور ماورائے آئین و قانون گرفتار رہنمائوں اور کارکنان کی رہائی کےلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج رہی ۔

پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کی طرح ایرانی بلوچستان میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ عید کے دن بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماورائے آئین گرفتار خواتین قیادت کے لیے اٹھ کھڑے ہو ئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مغربی بلوچستان کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور بی وائی سی کے اسیررہنماؤں ماہ رنگ بلوچ، سمی بلوچ، بیبگر بلوچ، اور صبغت اللہ شاہ جی ، بیبوبلوچ ، بیبرگ بلوچ اور دیگر گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اس سلسلے میں بی وائی سی کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ عوام متحد ہو کر ایک بار پھر ثابت کر رہے ہیں کہ قیادت کی گرفتاری بلوچ مزاحمت کو نہیں توڑ سکتی۔ ہر کونے سے ظلم کے خلاف آوازیں گونجنے لگیں اور اس بات کی تصدیق کی کہبی وائی سی صرف ایک تنظیم نہیں ہے بلکہ یہ ہر بلوچ کی تحریک ہے۔

Share This Article