بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں کے جبری گمشدگی کے شکار ابرار قمبرانی ڈھائی ماہ بعد بازیاب ہوگئے۔
حسیبہ قمبرانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ابرار قمبرانی بازیاب ہوگئے ہیں۔
بلوچستان یونیورسٹی سے اکنامکس میں گریجویٹ ابرار قمبرانی کو جنوری کے مہینے میں کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی سے سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے جبراً لاپتہ کردیا تھا۔
ڈھائی ماہ جبری لاپتہ ہونے کے بعد بازیاب ہوگئے ہیں۔
واضع رہے کہ قمبرانی فیملی کے متعدد ارکان تاحال لاپتہ ہیں۔