جیل میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی سلامتی تشویشناک اور ہراسانی کا سامنا ہے، بیبو بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسیر رہنما اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے ساتھ قید بیبو بلوچ نے ہدہ جیل کوئٹہ میں ملاقاتیوں سے کہا ہے کہ بی وائی سی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی طبیعت ناساز ہے۔

بیبو بلوچ کے والد کامریڈ غفار بلوچ کے مطابق آج میں نے اور بیبو بلوچ کی والدہ مریم بلوچ نے بیبو بلوچ سے ہدہ جیل میں ملاقات کی۔

بیبو نے کہا مجھے اپنے صحت و زندگی کی کوئی خاص پرواہ نہیں مجھے اپنے لیڈر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی سلامتی کیلئے تشویش ہے۔ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی طبیعت ناساز ہے انہیں مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جارہا ہے فرض شناس اور قانون پسند جیل اہلکاروں کا تبادلہ کیا جارہا ہے اور مشکوک اہلکاروں کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے ہر کمرے کے باہر اور آس پاس کیمرے لگائے جائے جارہے ہیں ۔ خفیہ کیمروں سے نقل و حمل پر مانیٹرنگ اور مشکوک افراد لگانے پر کام کر رہے ہیںاور خوراک وغیرہ تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

بیبو بلوچ نے کہا کہ مشکوک حرکات و سکنات سے ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

بیبو بلوچ نے تمام انسان دوست قوم دوست وطن دوست عوام انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی زندگی کو محفوظ بنانے اور کارکنوں کے رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔

Share This Article