راستوں کی بندش و صحافیوں کی نقل حرکت پر پابندی قابل مذمت ہے، صدر کراچی پریس کلب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے اپنے ایک بیان میں پریس کلب جانے والے راستوں کی بندش، صحافیوں کی نقل وحرکت پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کو پولیس کے اس غیر قانونی اقدام کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ فوری طور پر کراچی پریس کلب کے راستے کھولنے کے احکامات جاری کریں۔

خیال رہے کہ بی وائی سی کے احتجاج کی کال اور مظاہرین پر کریک ڈائون و گرفتاریوں کے بعدکراچی پریس کلب کے تمام آنے جانے والے راستے بند ہیں۔

پریس کلب کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور پریس کلب کی طرف جانے والے ہر شخص کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

صحافیوں کو بھی کلب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

Share This Article