ریاستی کریک ڈائون وڈاکٹر ماہ رنگ کی گرفتاری کیخلاف بلیدہ میں خواتین سراپا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں پر امن مظاہرین پر ریاستی کریک ڈائون اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین و بچے سڑکوں  پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین جن میں خواتین وبچوں کی بڑی تعداد شامل تھی نے کوئٹہ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی پر امن مظاہرین پروحشیانہ کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی اور اسے بلوچ نسل کشی کا ایک بھانک دن قرار دیا ہے ۔

مظاہرین نے ریاست اور اس کے غیر قانونی اقدامات کو بروے کار لانے والے افسران و ملازمین کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ۔

بلیدہ میں احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے گرفتاریوں، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سمیت طاقت کے ناجائز استعمال کے خلاف آوازیں بلند کیں، جس کی وجہ سے بی وائی سی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ ر نگ بلوچ اور کئی دیگر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

واضع رہے کہ آج بروز پیر کوکوئٹہ میں بی وائی سی کے دھر نے پرپولیس و دیگر فورسز نے کریک ڈائون کرکے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

Share This Article