ڈیرہ بگٹی میں  فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے دعوے کے مطابق بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مسلح گروہ کے صمد ہمزانی نامی شخص نے آج سوئی کے علاقے جانی بیڑی میں ایک مقامی شخص کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک افراد کی شناخت میر ہوتکانی بگٹی اور ضلا ہوتکانی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعے سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے کوئی موقف پیش نہیں کیا۔

Share This Article