کوئٹہ میں ریاستی کریک ڈائون ، ماہ رنگ بلوچ و ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف لاہور میں احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب کی جانب سے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مرکزی شہر لاہورمیں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم، کوئٹہ قتلِ عام اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر افراد کی غیر قانونی حراست کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائی گئی۔

لاہور مظاہرین نے بلوچستان میں ریاستی جبر اور طاقت کے بے جا استعمال کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں طاقت کے بے جا استعمال کو فوری طور پر روکا جائے۔

انہوں نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

اس دوران بلوچ طلباء نے مختلف شاہراہوں پر ریلی اور نعرہ بازی کی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article