انسانی حقوق کے عالمی ادارے فرنٹ لائن ڈیفینڈرز نے انسانی حقوق کے سرگر و متحرک کارکن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے لیے عالمی سطح پر یکجہتی کی ایک آن لائن مہم کا آغاز کیا ہے۔
اس مہم کے تحت، ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے پروفائل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی اپیل کی ہے۔
مہم کے تحت، لوگ فرنٹ لائن ڈیفینڈرز کی ویب سائٹ پر جا کر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے حق میں یکجہتی کا پیغام بھیج سکتے ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے حوالے سے فرنٹ لائن ڈیفنڈر کے اس آن لائن مہم کے سلسلے میں اپیل کی ہے کہ اس جدوجہد میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔ براہ کرم فرنٹ لائن ڈیفنڈرز کے فراہم کردہ لنک پر کلک کریں اور کھولیں اور ڈاکٹر ماہ نگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ یکجہتی کا پیغام بھیجیں۔ اس ظلم کا مقابلہ کرنے میں آپ کا تعاون بہت ضروری ہے۔
بیان میں کہا ہے کہ بلوچ افراد کی جبری گمشدگیوں کے خلاف ہماری پرامن مزاحمت کے لیے پاکستانی ریاست کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ ہمارے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ نگ بلوچ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ریاستی تشدد کی وجہ سے تین مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کئی دیگر شدید زخمی ہیں۔
فرنٹ لائن ڈیفینڈرز انسانی حقوق کے محافظوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والا ایک بین الاقوامی ادارہ ہے، جو دنیا بھر میں ان کارکنان کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرتا ہے۔