پروفیسر نوشین قمبرانی کے گھر پر فورسز کا چھاپہ ،خواتین بچوں کو ہراساں کیاگیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ کلی ترخہ میں واقع پروفیسر نوشین قمبرانی کے گھر پر رات گئے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کر چادر و چاردیواری کی تقدس کی پائمالی کرتے ہوئے وہاں موجود اہلخانہ کو ہراساں کیا۔

پروفیسر نوشین قمبرانی ایس کے بی یونیورسٹی میں انگریزی ادب کے پروفیسر ہیں اور اپنے بھائی اور رشتہ داروں سمیت کئی دیگر بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم رہے ہیں اور وہ خود ایک سیاسی سماجی کارکن ہونے کے ساتھ نامور ادیب اور شاعرہ ہیں۔

حال ہی میں نوشین قمبرانی کی بھائی ناصر قمبرانی سمیت انکے خاندان کے متعدد افراد کو ریاستی اداروں کی جانب سے جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article