تمپ و جھل مگسی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ اور جھل مگسی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

تمپ کے مین بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تمپ بازار میں فائرنگ کرکے جلائی ولد اللہ بخش ساکن تمپ کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے طاہر نامی شخص زخمی ہوگیا۔

حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب جھل مگسی میں باپ نے بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گنداوہ گوٹھ قاضی اسماعیل میں باپ کی فائرنگ سے بیٹا ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے واقعہ جائیداد کے تنازع کے باعث پیش آیا ہے۔

Share This Article