بارکھان میں تعمیر اتی کمپنی کی ٹریکٹر نذرآتش ،سڑک کا کام بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں عسکریت پسندوں نے تعمیراتی کمپنی کی ٹریکٹر کو نذرآتش کر دیا ہے۔

واقعہ گذشتہ روزپیش آیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بارکھان میں عسکریت پسندوں نے مغرب کے وقت گامبرک دولواہی کے مقام پر سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے ٹریکٹر کو آگ لگا دی، جبکہ جاری تعمیراتی کام بھی زبردستی بند کروا دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، مسلح افراد موقع پر پہنچے اور مزدوروں کو کام بند کرنے کا حکم دیا اور ٹریکٹر کو نذرِ آتش کر دیا۔

Share This Article