بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ رکن عبدالرسول ولد کریم بخش ساجدی کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ گیارہ مارچ کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے ڈیتھ اسکواڈ کے رکن عبدالرسول ولد کریم بخش ساجدی سکنہ کولواہ، ہور کو گیشکور دودر کے مقام پر روکنے اور گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے رکنے کے بجائے مزاحمت شروع کر دی تو سرمچاروں نے مزاحمت کے دوران نشانہ بناکر ہلاک کر دیا۔ جھڑپ کے دوران حارث ولد ریاست نامی شخص ان کے ساتھ تھا اور وہ زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف مقامی لوگوں کو میڈیا کے ذریعے مطلع کرتی ہے کہ حارث بلوچ حادثاتی طور پر زخمی ہوا ہے اور اس کا بلوچ اور تحریک مخالف سرگرمیوں میں کوئی حصہ نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ عبدالرسول ولد کریم بخش ساجدی 19 نومبر 2024 کو گیشکور کے علاقے دودر میں بی ایل ایف کے ساتھی سرمچار کیپٹن نیاز قادر عرف گمان جان اور لیفٹیننٹ ظریف بلوچ عرف شئے جان کی شہادت میں براہ راست ملوث رہا ہے، جس کی پاداش میں سرمچاروں نے اسے 11 مارچ کو موت کی سزا دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آواران اور کولواہ میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں مسلح جتھے، جن کو عرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہاجاتا ہے، تشکیل دے کر انھیں مسلح اور منظم کرکے بلوچ نسل کشی کیلئے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے لیکن بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار اپنے ساتھیوں اور بلوچ عوام کے دفاع کی پوری طاقت رکھتے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ قابض پاکستانی فورسز، ڈیتھ اسکواڈ کارندوں اور ان کے لیے جاسوسی کرنے والوں کا قلع قمع کرکے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف ہر خاندان اور فرد سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرمچاروں اور اپنے قوم کے خلاف دشمن قوتوں کے لئے جاسوسی کرنے سے دور رکھیں۔ اگر کسی خاندان کو شک/یقین ہے کہ ان کا کوئی فرد بلوچ نسل کشی میں قابض ریاست کا آلہ کار بنا ہوا ہے اور قوم کے خلاف مخبری یا مسلح سرگرمیوں میں ملوث ہے تو وہ اپنے خاندان کے فرد کو خود سمجھا بجھا کر غداری سے باز رکھیں اگر وہ کسی طرح نہ مانے تو اپنا قومی فرض ادا کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر بلوچ سرمچاروں کو اطلاع دیں۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف کولواہ ، ھور میں ڈیتھ اسکواڈ رکن عبدالرسول کے ہلاکت کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے عزم کرتی ہے کہ بلوچستان کے آزاد اور خودمختار حیثیت کی بحالی تک آزادی کی یہ جنگ جاری رکھے گی۔