اورماڑہ کے قریب کار حادثہ، آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب گْوز بل کے مقام پر اورماڑہ سے خضدار جانے والی کرولا کار گاڑی ٹائر پھٹ جانے کے سبب حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود پٹرول کے باعث فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ اتنی شدید تھی کہ گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی اور اس میں سوار 2 افراد بری طرح جھلس کر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت محمد اظہر جن کا تعلق حب چوکی سے تھا اور محمد وسیم جو خضدار کے رہائشی تھے کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دونوں افراد کی لاشوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اورماڑہ کے پی این ایس درمان جاہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔

Share This Article